ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں نقب زنی کے ذریعے زیورات دکان میں چوری۔ لاکھوں روپے کا مال چور اڑا لے گئے

منگلورو میں نقب زنی کے ذریعے زیورات دکان میں چوری۔ لاکھوں روپے کا مال چور اڑا لے گئے

Tue, 03 Sep 2019 17:48:46    S.O. News Service

منگلورو 3/ ستمبر (ایس او نیوز) منگلورو کی کار اسٹریٹ پر واقع ایک جیویلری شاپ کی پچھلی دیوار میں نقب لگا کر رات کے وقت چور اندر داخل ہونے اور لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات اڑا لے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق کار اسٹریٹ کی بھونتی گلی میں واقع ارون جیویلرس نامی یہ دکان سنیچر سے بند تھی۔ جب پیر کی صبح میں دکان کھولی گئی تو دکان کی پچھلی دیوار میں ڈرل کے ذریعے سوراخ کرکے تقریبا 1کلو گرام وزن کے زیورات چرائے جانے کی بات معلوم ہوئی ہے۔

 بندر پولیس نے کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔
 


Share: